Surah

Information

Surah ID #75
Total Verses 40 Ayaat
Rukus 2
Sajdah 0
Actual Order #31
Classification Makkan
Revelation Location & Period Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
Surah 75: Al-Qiyama Ayat #4
بَلٰى قٰدِرِيۡنَ عَلٰٓى اَنۡ نُّسَوِّىَ بَنَانَهٗ‏ ﴿4﴾
Yes. [We are] Able [even] to proportion his fingertips.
ہاں ضرور کریں گے ہم تو قادر ہیں کہ اس کی پور پور تک درست کر دیں ۔

More translations & tafseer

بلى قدرين على ان نسوي بنانه
Yes. [We are] Able [even] to proportion his fingertips.
Han zaror kerengay hum to qadir hain kay usski por por tak durust kerdein
کیوں نہیں؟ جبکہ ہمیں اس پر بھی قدرت ہے کہ اس کی انگلیوں کے پور پور کو ٹھیک ٹھیک بنا دیں ۔ ( ٢ )
کیوں نہیں ہم قادر ہیں کہ اس کے پور ٹھیک بنادیں ( ف٤ )
کیوں نہیں؟ ہم تو اس کی انگلیوں کی پور پور تک ٹھیک بنادینے پر قادر ہیں4 ۔
کیوں نہیں! ہم تو اس بات پر بھی قادر ہیں کہ اُس کی اُنگلیوں کے ایک ایک جوڑ اور پوروں تک کو درست کر دیں
سورة الْقِیٰمَة حاشیہ نمبر :4 یعنی بڑی بڑی ہڈیوں کو جمع کر کے تمہارا ڈھانچہ پھر سے کھڑا کر دینا تو درکنار ، ہم تو اس بات پر بھی قادر ہیں کہ تمارے نازک ترین اجزائے جسم حتیٰ کہ تمہاری انگلیوں کی پوروں تک کو پھر ویسا ہی بنا دیں جیسی وہ پہلے تھیں ۔