Surah

Information

Surah # 75 | Verses: 40 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 31 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
يَسۡـَٔـلُ اَيَّانَ يَوۡمُ الۡقِيٰمَةِؕ‏ ﴿6﴾
پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب آئے گا ۔
يسل ايان يوم القيمة
He asks, "When is the Day of Resurrection?"
Poochata hai kay qayamat ka din kab aaye ga
پوچھتا ہے کہ : کب آئے گا وہ قیامت کا دن ؟
پوچھتا ہے قیامت کا دن کب ہوگا ،
پوچھتا ہے ” آخر کب آنا ہے وہ قیامت کا دن6؟ ”
وہ ( بہ اَندازِ تمسخر ) پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب ہوگا
سورة الْقِیٰمَة حاشیہ نمبر :6 یہ سوال استفسار کے طور پر نہیں بلکہ انکار اور استہزاء کے طور پر تھا ۔ یعنی یہ پوچھنا نہیں چاہتے تھے کہ قیامت کس روز آئے گی ، بلکہ مذاق کے طور پر کہتے تھے کہ حضرت! جس دن کی آپ خبر دے رہے ہیں آخر وہ آتے آتے رہ کہاں گیا ہے؟