Surah

Information

Surah # 75 | Verses: 40 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 31 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
فَاِذَا قَرَاۡنٰهُ فَاتَّبِعۡ قُرۡاٰنَهٗ‌ۚ‏ ﴿18﴾
ہم جب اسے پڑھ لیں تو آپ اس کے پڑھنے کی پیروی کریں ۔
فاذا قرانه فاتبع قرانه
So when We have recited it [through Gabriel], then follow its recitation.
Hum jab issay parhlen to aap iss kay parhnay ki perwi kerein
پھر جب ہم اسے ( جبرائیل کے واسطے سے ) پڑھ رہے ہوں تو تم اس کے پڑھنے کی پیروی کرو ( ٧ )
تو جب ہم اسے پڑھ چکیں ( ف۱۵ ) اس وقت اس پڑھے ہوئے کی اتباع کرو ( ف۱٦ )
لہذا جب ہم اسے پڑھ رہے ہوں12 اس وقت تم اس کی قراٴت کو غور سے سنتے رہو ،
پھر جب ہم اسے ( زبانِ جبریل سے ) پڑھ چکیں تو آپ اس پڑھے ہوئے کی پیروی کیا کریں
سورة الْقِیٰمَة حاشیہ نمبر :12 اگرچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جبریل علیہ السلام قرآن پڑھ کر سناتے تھے ، لیکن چونکہ وہ اپنی طرف سے نہیں بلکہ اللہ تعالی کی طرف سے پڑھتے تھے اس لیے اللہ تعالی نے فرمایا کہ جب ہم اسے پڑھ رہے ہوں ۔