Surah

Information

Surah # 75 | Verses: 40 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 31 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
كَلَّا بَلۡ تُحِبُّوۡنَ الۡعَاجِلَةَ ۙ‏ ﴿20﴾
نہیں نہیں تم جلدی ملنے والی ( دنیا ) کی محبت رکھتے ہو ۔
كلا بل تحبون العاجلة
No! But you love the immediate
Nahi nahi tum jaldi milnay wali ( duniya ) ki mohabat rakhtay ho
خبردار ( اے کافرو ) اصل بات یہ ہے کہ تم فوری طور پر حاصل ہونے والی چیز ( یعنی دنیا ) سے محبت کرتے ہو ۔
کوئی نہیں بلکہ اے کافرو! تم پاؤں تلے کی ( دنیاوی فائدے کو ) عزیز دوست رکھتے ہو ( ف۱۷ )
ہرگز نہیں14 ، اصل بات یہ ہے کہ تم لوگ جلدی حاصل ہونے والی چیز ﴿ یعنی دنیا﴾ سے محبت رکھتے ہو
حقیقت یہ ہے ( اے کفّار! ) تم جلد ملنے والی ( دنیا ) کو محبوب رکھتے ہو
سورة الْقِیٰمَة حاشیہ نمبر :14 یہاں سے سلسلہ کلام پھر اسی مضمون کے ساتھ جڑ جاتا ہے جو بیچ کے جملہ معترضہ سے پہلے چلا آ رہا تھا ۔ ہرگز نہیں کا مطلب یہ ہے کہ تمہارے انکار آخرت کی اصل وجہ یہ نہیں ہے کہ تم خالق کائنات کو قیامت برپا کرنے اور موت کے بعد دوبارہ زندہ کر دینے سے عاجز سمجھتے ہو ، بلکہ اصل وجہ یہ ہے ۔