Surah

Information

Surah # 75 | Verses: 40 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 31 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وُجُوۡهٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ نَّاضِرَةٌ ۙ‏ ﴿22﴾
اس روز بہت سے چہرے ترو تازہ اور بارونق ہوں گے ۔
وجوه يومىذ ناضرة
[Some] faces, that Day, will be radiant,
Uss roz bohat say chehery ter o taza aur ba runaq hongay
اس دن بہت سے چہرے شاداب ہوں گے ۔
کچھ منہ اس دن ( ف۱۸ ) تر و تازہ ہوں گے ( ف۱۹ )
اس روز کچھ چہرے ترو تازہ ہونگے16 ،
بہت سے چہرے اُس دن شگفتہ و تروتازہ ہوں گے
سورة الْقِیٰمَة حاشیہ نمبر :16 یعنی خوشی سے دمک رہے ہونگے ، کیونکہ جس آخرت پر وہ ایمان لائے تھے وہ ٹھیک ان کے یقین کے مطابق سامنے موجود ہو گی ، اور جس آخرت پر ایمان لا کر انہوں نے دنیا کے ناجائز فائدے چھوڑے اور برحق نقصان برداشت کیے تھے اس کو فی الواقع اپنی آنکھوں کے سامنے برپا ہوتے دیکھ کر انہیں یہ اطمینان حاصل ہو جائے گا کہ انہوں نے اپنے رویہ زندگی کے متعلق بالکل صحیح فیصلہ کیا تھا ، اب وہ وقت آ گیا ہے جب وہ اس کا بہترین انجام دیکھیں گے ۔