Surah

Information

Surah # 75 | Verses: 40 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 31 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَالۡتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِۙ‏ ﴿29﴾
اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے گی ۔
و التفت الساق بالساق
And the leg is wound about the leg,
Aur pindli say pindli lipat jaey gi
اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے گی ۔ ( ١١ )
اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے گی ( ف۲۸ )
اور پنڈلی سے پنڈلی جڑ جائے گی20 ،
اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹنے لگے
سورة الْقِیٰمَة حاشیہ نمبر :20 مفسرین میں سے بعض نے لفظ ساق ( پنڈلی ) کو عام لغوی معنی میں لیا ہے اور اس کے لحاظ سے مراد یہ ہے کہ مرنے کے وقت جب ٹانگیں سوکھ کر ایک دوسرے سے جڑ جائیں گی ۔ اور بعض عربی محاورے کے مطابق اسے شدت اور سختی اور مصیبت کے معنی میں لیا ہے ، یعنی اس وقت دو مصیبتیں ایک ساتھ جمع ہو جائیں گی ۔ ایک دنیا اور اس کی ہر چیز سے جدا ہو جانے کی مصیبت اور دوسری عالم آخرت میں ایک مجرم کی حیثیت سے گرفتار ہو کر جانے کی مصیبت ، جس سے ہر کافر و منافق اور ہر فاسق و فاجر کو سابقہ پیش آئے گا ۔