Surah

Information

Surah # 77 | Verses: 50 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 33 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 48, from Madina
فَجَعَلۡنٰهُ فِىۡ قَرَارٍ مَّكِيۡنٍۙ‏ ﴿21﴾
پھر ہم نے اسے مضبو ط و محفوظ جگہ میں رکھا ۔
فجعلنه في قرار مكين
And We placed it in a firm lodging
Phir hum ney ussay mazboot o mehfooz jaga mein rakha
پھر ہم نے اسے ایک مضبوط قرار کی جگہ میں رکھا ۔ ( ٧ )
پھر اسے ایک محفوظ جگہ میں رکھا ( ف۱۳ )
اور ایک مقرر مدت تک11
پھر اس کو محفوظ جگہ ( یعنی رحمِ مادر ) میں رکھا
سورة الْمُرْسَلٰت حاشیہ نمبر :11 اصل الفاظ ہیں قدر معلوم ۔ اس کا صرف یہی مطلب نہیں ہے کہ وہ مدت مقرر ہے ، بلکہ اس میں یہ مفہوم بھی شامل ہے کہ اس کی مدت اللہ ہی کو معلوم ہے ۔ کسی بچے کے متعلق کسی ذریعہ سے بھی انسان کو یہ معلوم نہیں ہو سکتا کہ وہ کتنے مہینے ، کتنے گھنٹے اور کتنے منٹ اور سکنڈ ماں کے پیٹ میں رہے گا ، اور اس کا ٹھیک وقت ولادت کیا ہو گا ۔ اللہ ہی نے ہر بچے کے لیے ایک خاص مدت مقرر کی ہے اور وہی اس کو جانتا ہے ۔