Surah

Information

Surah # 79 | Verses: 46 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 81 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَعِبۡرَةً لِّمَنۡ يَّخۡشٰىؕ‏ ﴿26﴾
بیشک اس میں اس شخص کے لئے عبرت ہے جو ڈرے ۔
ان في ذلك لعبرة لمن يخشى
Indeed in that is a warning for whoever would fear [ Allah ].
Be-shak is mein is shaks kay liye ibrat hy jo daray
حقیقت یہ ہے کہ اس واقعے میں اس شخص کے لیے بڑی عبرت ہے جو اللہ کا خوف دل میں رکھتا ہو ۔
۔ ( ۲٦ ) بیشک اس میں سیکھ ملتا ہے اسے جو ڈرے ( ف۳۱ )
درحقیقت اس میں بڑی عبرت ہے ہر اس شخص کے لیے جو ڈرے12 ۔ ؏١
بیشک اس ( واقعہ ) میں اس شخص کے لئے بڑی عبرت ہے جو ( اللہ سے ) ڈرتا ہے
سورة النّٰزِعٰت حاشیہ نمبر :12 یعنی خدا کے رسول کو جھٹلانے کے اس انجام سے ڈر جو فرعون دیکھ چکا ہے ۔