Surah

Information

Surah # 79 | Verses: 46 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 81 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
وَ اَغۡطَشَ لَيۡلَهَا وَاَخۡرَجَ ضُحٰٮهَا‏ ﴿29﴾
اسکی رات کو تاریک بنایا اور اسکے دن کو نکالا ۔
و اغطش ليلها و اخرج ضحىها
And He darkened its night and extracted its brightness.
Is ski raat ko tareek banaya aur iss kay din ko nikala
اور اس کی رات کو اندھیری بنایا ہے ، اور اس کے دن کی دھوپ باہر نکال دی ہے ۔
۔ ( ۲۹ ) اس کی رات اندھیری کی اور اس کی روشنی چمکائی ( ف۳۵ )
اور اس کی رات ڈھانکی اور اس کا دن نکالا15 ۔
اور اُسی نے آسمانی خلا کی رات کو ( یعنی سارے خلائی ماحول کو مثلِ شب ) تاریک بنایا ، اور ( اِس خلا سے ) ان ( ستاروں ) کی روشنی ( پیدا کر کے ) نکالی
سورة النّٰزِعٰت حاشیہ نمبر :15 رات اور دن کو آسمان کی طرف منسوب کیا گیا ہے ، کیونکہ آسمان کا سورج غروب ہونے سے ہی رات آتی ہے اور اسی کے طلوع ہونے سے دن نکلتا ہے ۔ رات کے لیے ڈھانکنے کا لفظ اس معنی میں استعمال کیا گیا ہے سورج غروب ہونے کے بعد رات کی تاریکی اس طرح زمین پر چھا جاتی ہے جیسے اوپر سے اس پر پردہ ڈال کر ڈھانک دیا گیا ہو ۔