Surah

Information

Surah # 79 | Verses: 46 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 81 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
يَوۡمَ يَتَذَكَّرُ الۡاِنۡسَانُ مَا سَعٰىۙ‏ ﴿35﴾
جس دن کہ انسان اپنے کیے ہوئے کاموں کو یاد کرے گا ۔
يوم يتذكر الانسان ما سعى
The Day when man will remember that for which he strove,
Jiss din kay insan apnay kiey hoy kamon ko yad kery ga
جس دن انسان اپنا سارا کیا دھرا یاد کرے گا ۔
۔ ( ۳۵ ) اس دن آدمی یاد کرے گا جو کوشش کی تھی ( ف٤۱ )
جس روز انسان اپنا سب کیا دھرا یاد کرے20 گا ،
اُس دن انسان اپنی ( ہر ) کوشش و عمل کو یاد کرے گا
سورة النّٰزِعٰت حاشیہ نمبر :20 یعنی جب انسان دیکھ لے گا کہ وہی محاسبہ کا دن آ گیا ہے جس کی اسے دنیا میں خبر دی جا رہی تھی ، تو قبل اس کے اس کا نامہ اعمال اس کے ہاتھ میں دیا جائے ۔ اسے ایک ایک کر کے اپنی وہ سب حرکتیں یاد آنے لگیں گی جو وہ دنیا میں کر کے آیا ہے ۔ بعض لوگوں کو یہ تجربہ خود اس دنیا میں بھی ہوتا ہے کہ اگر یکایک کسی وقت وہ کسی ایسے خطرے سے دوچار ہو جاتے ہیں جس میں موت ان کو بالکل قریب کھڑی نظر آنے لگتی ہے تو اپنی پوری زندگی کی فلم ان کے چشم تصور کے سامنے یک لخت پھر جاتی ہے ۔