Surah

Information

Surah # 81 | Verses: 29 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 7 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
وَاِذَا السَّمَآءُ كُشِطَتۡۙ‏ ﴿11﴾
اور جب آسمان کی کھال اتار لی جائے گی ۔
و اذا السماء كشطت
And when the sky is stripped away
Aur jab asman ki khal utar li jaey gai
اور جب آسمان کا چھلکا اتار دیا جائے گا ۔
( ۱۱ ) اور جب آسمان جگہ سے کھینچ لیا جائے ( ف۱۲ )
اور جب آسمان کا پردہ ہٹا دیا جائے گا10 ،
اور جب سماوی طبقات کو پھاڑ کر اپنی جگہوں سے ہٹا دیا جائے گا
سورة التَّكْوِیْر حاشیہ نمبر :10 یعنی جو کچھ اب نگاہوں سے پوشیدہ ہے وہ سب عیاں ہو جائے گا ۔ اب تو صرف خلا نظر آتا ہے یا پھر بادل ، گرد وغبار ، چاند اور تارے ۔ لیکن اس وقت خدا کی خدائی اپنی اصل حقیقت کے ساتھ سب کے سامنے بے پردہ ہو جائے گی ۔