Surah

Information

Surah # 81 | Verses: 29 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 7 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
مُّطَاعٍ ثَمَّ اَمِيۡنٍؕ‏ ﴿21﴾
جس کی ( آسمانوں میں ) اطاعت کی جاتی ہے امین ہے ۔
مطاع ثم امين
Obeyed there [in the heavens] and trustworthy.
Jis ki ( asmanon mein ) ita-at ki jati hay amen hy
وہاں اس کی بات مانی جاتی ہے ۔ ( ١٠ ) وہ امانت دار ہے ۔
( ۲۱ ) امانت دار ہے ( ف۲۳ )
وہاں اس کا حکم مانا جاتا ہے16 ، وہ بااعتماد ہے17 ۔
۔ ( تمام جہانوں کے لئے ) واجب الاطاعت ہیں ( کیونکہ ان کی اطاعت ہی اللہ کی اطاعت ہے ) ، امانت دار ہیں ( وحی اور زمین و آسمان کے سب اُلوہی رازوں کے حامل ہیں )
سورة التَّكْوِیْر حاشیہ نمبر :16 یعنی وہ فرشتوں کا افسر ہے ۔ تمام فرشتے اس کے حکم کے تحت کام کرتے ہیں ۔ سورة التَّكْوِیْر حاشیہ نمبر :17 یعنی وہ اپنی طرف سے کوئی بات خدا کی وحی میں ملا دینے والا نہیں ، بلکہ ایسا امانت دار ہے کہ جو کچھ خدا کی طرف سے ارشاد ہوتا ہے اسے جوں کا توں پہنچا دیتا ہے ۔