Surah

Information

Surah # 81 | Verses: 29 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 7 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
وَ مَا صَاحِبُكُمۡ بِمَجۡنُوۡنٍ‌ۚ‏ ﴿22﴾
اور تمہارا ساتھی دیوانہ نہیں ہے ۔
و ما صاحبكم بمجنون
And your companion is not [at all] mad.
Aur tumhara sathi dewana nahi hay
اور ( اے مکہ والو ) تمہارے ساتھ رہنے والے یہ صاحب ( یعنی حضرت محمد ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کوئی دیوانے نہیں ہیں ۔
( ۲۲ ) اور تمہارے صاحب ( ف۲٤ ) مجنون نہیں ( ف۲۵ )
اور ﴿اے اہل مکہ﴾ تمہارا رفیق18 مجنون نہیں ہے ،
اور ( اے لوگو! ) یہ تمہیں اپنی صحبت سے نوازنے والے ( محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) دیوانے نہیں ہیں ( جو فرماتے ہیں وہ حق ہوتا ہے )
سورة التَّكْوِیْر حاشیہ نمبر :18 رفیق سے مراد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ، اور آپ کو اہل مکہ کا رفیق کہہ کر دراصل انہیں اس بات کا احساس دلایا گیا ہے کہ آپ ان کے لیے کوئی اجنبی شخص نہیں ہیں بلکہ انہی کے ہم قوم اور ہم قبیلہ ہیں ۔ انہی کے درمیان آپ کی ساری زندگی بسر ہوئی ہے ، اور ان کے شہر کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ آپ کس قدر دانا اور ہوشمند انسان ہیں ۔ ایسے شخص کو جانتے بوجھتے مجنون کہتے ہوئے انہیں کچھ تو شرم آنی چاہیے ( مزید تشریح کے لئے ملاحظہ ہو تفہیم القرآ ن ، جلد پنجم ، النجم ، حواشی 2 ۔ 3 ) ۔