Surah

Information

Surah # 81 | Verses: 29 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 7 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
وَلَقَدۡ رَاٰهُ بِالۡاُفُقِ الۡمُبِيۡنِ‌ۚ‏ ﴿23﴾
اس نے اس ( فرشتے ) کو آسمان کے کھلے کنارے پر دیکھا بھی ہے ۔
و لقد راه بالافق المبين
And he has already seen Gabriel in the clear horizon.
isnay us ( farishty ) ko asman kay kholy kinary per dekha bhi hay
اور یہ بالکل سچی بات ہے کہ انہوں نے اس فرشتے کو کھلے ہوئے افق پر دیکھا ہے ۔ ( ١١ )
( ۲۳ ) اور بیشک انہوں نے اسے ( ف۲٦ ) روشن کنارہ پر دیکھا ( ف۲۷ )
اس نے اس پیغامبر کو روشن افق پر دیکھا ہے19 ۔
اور بیشک انہوں نے اس ( مالکِ عرش کے حُسنِ مطلق ) کو ( لامکاں کے ) روشن کنارے پر دیکھا ہے٭
سورة التَّكْوِیْر حاشیہ نمبر :19 سورہ نجم آیات 7 تا 9 میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس مشاہدے کو زیادہ تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے ۔ ( تشریح کے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد پنجم ، النجم ، حواشی 7 ۔ 8 ) ۔