Surah

Information

Surah # 81 | Verses: 29 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 7 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
وَمَا هُوَ عَلَى الۡغَيۡبِ بِضَنِيۡنٍ‌ۚ‏ ﴿24﴾
اور یہ غیب کی باتوں کو بتلانے میں بخیل بھی نہیں ۔
و ما هو على الغيب بضنين
And Muhammad is not a withholder of [knowledge of] the unseen.
Aur yeh ghaib ki baton ko batlaney mein bakhil bhi nahi
اور وہ غیب کی باتوں کے بارے میں بخیل بھی نہیں ہیں ۔ ٠١٢ )
( ۲٤ ) اور یہ نبی غیب بتانے میں بخیل نہیں ،
اور وہ غیب ﴿کے اس علم کو لوگوں تک پہنچانے﴾ کے معاملہ میں بخیل نہیں ہے20 ۔
اور وہ ( یعنی نبئ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) غیب ( کے بتانے ) پر بالکل بخیل نہیں ہیں ( مالکِ عرش نے ان کے لئے کوئی کمی نہیں چھوڑی )
سورة التَّكْوِیْر حاشیہ نمبر :20 یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تم سے کوئی بات چھپا کر نہیں رکھتے ۔ غیب کے جو حقائق بھی اللہ تعالی کی طرف سے ان پر کھولے گئے ہیں ، خواہ وہ اللہ کی ذات و صفات کے بارے میں ہوں ، یا فرشتوں کے بارے میں ، یا زندگی بعد موت اور قیامت اور آخرت اور جنت اور دوزخ کے بارے میں ، سب کچھ تمہارے سامنے بےکم و کاست بیان کر دیتے ہیں ۔