Surah

Information

Surah # 81 | Verses: 29 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 7 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
وَمَا هُوَ بِقَوۡلِ شَيۡطٰنٍ رَّجِيۡمٍۙ‏ ﴿25﴾
اور یہ قرآن شیطان مردود کا کلام نہیں ۔
و ما هو بقول شيطن رجيم
And the Qur'an is not the word of a devil, expelled [from the heavens].
Aur yeh quran shytan mardod ka kalam nahi
اور نہ یہ ( قرآن ) کسی مردود شیطان کی ( بنائی ہوئی ) کوئی بات ہے ۔
( ۲۵ ) اور قرآن ، مردود شیطان کا پڑھا ہوا نہیں ،
اور یہ کسی شیطان مردود کا قول نہیں ہے21 ۔
اور وہ ( قرآن ) ہرگز کسی شیطان مردود کا کلام نہیں ہے
سورة التَّكْوِیْر حاشیہ نمبر :21 یعنی تمہارا یہ خیال غلط ہے کہ کوئی شیطان آ کر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے کان میں یہ باتیں پھونک دیتا ہے ۔ شیطان کا آخر یہ کام کب ہو سکتا ہے کہ وہ انسان کو شرک اور بت پرستی اور دہریت و الحاد سے ہٹا کرخدا پرست اور توحید کی تعلیم دے ۔ انسان کو شتر بےمہار بن کر رہنے کے بجائے خدا کے حضور ذمہ داری اور جواب دہی کا احساس دلائے ۔ جاہلانہ رسموں اور ظلم اور بد اخلاقی اور بد کرداری سے منع کر کے پاکیزہ زندگی ، عدل اور تقویٰ اور اخلاق فاضلہ کی طرف رہنمائی کرے ۔ ( مزید تشریح کے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد سوم ، الشعراء ، آیات 210 تا 212 معی حواشی 130 تا 133 ، اور آیات 221 تا 223 مع حواشی 140 ۔ 141 ) ۔