Surah

Information

Surah # 84 | Verses: 25 | Ruku: 1 | Sajdah: 1 | Chronological # 83 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
وَاِذَا قُرِئَ عَلَيۡهِمُ الۡقُرۡاٰنُ لَا يَسۡجُدُوۡنَ ؕ ۩‏ ﴿21﴾
اور جب ان کے پاس قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے ۔
و اذا قر عليهم القران لا يسجدون
And when the Qur'an is recited to them, they do not prostrate [to Allah ]?
Aur jab in kay pass quran parha jata hay to sajda nahi kerty
اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو وہ سجدہ نہیں کرتے؟ ( ٨ )
( ۲۱ ) اور جب قرآن پڑھا جائے سجدہ نہیں کرتے ( ف۲۵ ) السجدة ۔ ۱۳
اور جب قرآن ان کے سامنے پڑ ھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے12؟ السجدة
اور جب ان پر قرآن پڑھا جاتا ہے تو ( اللہ کے حضور ) سجدہ ریز نہیں ہوتے
سورة الْاِنْشِقَاق حاشیہ نمبر :12 یعنی ان کے دل میں خدا کا خوف پیدا نہیں ہوتا اور یہ اس کے آگے نہیں جھکتے ۔ اس مقام پر سجدہ کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل سے ثابت ہے ۔ امام مالک ، مسلم اور نسائی نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے نماز میں یہ سورۃ پڑھ کر اس مقام پر سجدہ کیا اور کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہاں سجدہ کیا ہے ۔ بخاری ، ابوداؤد اور نسائی نے ابو رافع کا یہ بیان نقل کیا ہے کہ حضرت ابو ہریرہ نے عشاء کی نماز میں یہ سورۃ پڑھی ہے اور حضور نے اس مقام پر سجدہ کیا ہے ، اس لیے میں مرتے دم تک یہ سجدہ کرتا رہوں گا ۔ مسلم ، ابو داؤد ، ترمذی ، نسائی اور ابن ماجہ وغیرہ نے ایک اور روایت نقل کی ہے جس میں حضرت ابو ہریرہ فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے اس سورۃ میں اور اقراء باسم ربک الذی خلق میں سجدہ کیا ہے ۔