Surah

Information

Surah # 85 | Verses: 22 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 27 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
وَشَاهِدٍ وَّمَشۡهُوۡدٍؕ‏ ﴿3﴾
حاضر ہونے والے اور حاضر کئے گئے کی قسم!
و شاهد و مشهود
And [by] the witness and what is witnessed,
Hazir honey waly aur hazir kiey hoy ki qasam
اور حاضر ہونے والے کی اور اس کی جس کے پاس لوگ حاضر ہوں ( ٢ )
( ۳ ) اور اس دن کی جو گواہ ہے ( ف٤ ) اور اس دن کی جس میں حاضر ہوتے ہیں ( ف۵ )
اور دیکھنے والے کی اور دیکھی جانے والی چیز3 کی
جو ( اس دن ) حاضر ہوگا اس کی قَسم اور جو کچھ حاضر کیا جائے گا اس کی قَسم
سورة الْبُرُوْج حاشیہ نمبر :3 دیکھنے والے اور دیکھی جانے والی چیز کے بارے میں مفسرین کے بہت سے اقوال ہیں ، مگر ہمارے نزدیک سلسلہ کلام سے جو بات مناسبت رکھتی ہے وہ یہ ہے کہ دیکھنے والے سے مراد ہر وہ شخص ہے جو قیامت کے روز حاضر ہو گا اور دیکھی جانے والی چیز سے مراد خود قیامت ہے جس کے ہولناک احوال کو سب دیکھنے والے دیکھیں گے ۔ یہ مجاہد ، عکرمہ ، ضحاک ، ابن نجیح اور بعض دوسرے مفسرین کا قول ہے ۔