Surah

Information

Surah # 86 | Verses: 17 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 36 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
يَّخۡرُجُ مِنۡۢ بَيۡنِ الصُّلۡبِ وَالتَّرَآٮِٕبِؕ‏ ﴿7﴾
جو پیٹھ اور سینے کے درمیان سے نکلتا ہے ۔
يخرج من بين الصلب و التراىب
Emerging from between the backbone and the ribs.
Jo pait aur seney kay dirmiyan say nikalta hay
جو پیٹھ اور سینے کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے ۔ ( ٢ )
( ۷ ) جو نکلتا ہے پیٹھ اور سینوں کے بیچ سے ( ف٦ )
جو پیٹھ اور سینے کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے3 ۔
جو پیٹھ اور کولہے کی ہڈیوں کے درمیان ( پیڑو کے حلقہ میں ) سے گزر کر باہر نکلتا ہے
سورة الطَّارِق حاشیہ نمبر :3 اصل میں صلب اور ترائب کے الفاظ استعمال ہوئے ہیں ۔ صلب ریڑھ کی ہڈی کو کہتے ہیں ، اور ترائب کے معنی ہیں سینے کی ہڈی ، یعنی پسلیاں ، چونکہ عورت اور مرد دونوں کے مادہ تولید انسان کے اس دھڑ سے خارج ہوتے ہیں جو صلب اور سینے کےدرمیان واقع ہے ، اس لیے فرمایا گیا ہے کہ انسان اس پانی سے پیدا کیا گیا ہے جو پیٹھ اور سینے کے درمیان سے نکلتا ہے ۔ یہ مادہ اس صورت میں بھی پیدا ہوتا ہے جبکہ ہاتھ اور پاؤں کٹ جائیں ، اس لیے یہ کہنا صحیح نہیں ہے کہ یہ انسان کے پورے جسم سے خارج ہوتا ہے ۔ درحقیقت جسم کے اعضاء ریئسہ اس کے ماخذ ہیں اور وہ سب آدمی کے دھڑ میں واقع ہیں ۔ دماغ کا الگ ذکر اس لیے نہیں کیا گیا کہ صلب دماغ کا وہ حصہ ہے جس کی بدولت ہی جسم کے ساتھ دماغ کا تعلق قائم ہوتا ہے ۔ ( نیز ملاحظہ ہو ضمیمہ نمبر 4 ، صفحہ نمبر 583 ) ۔