Surah

Information

Surah # 88 | Verses: 26 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 68 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
وُجُوۡهٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ خَاشِعَةٌ ۙ‏ ﴿2﴾
اس دن بہت سے چہرے ذلیل ہونگے ۔
وجوه يومىذ خاشعة
[Some] faces, that Day, will be humbled,
Us din bohat say chehry zalil hongy
بہت سے چہرے اس دن اترے ہوئے ہوں گے ۔
( ۲ ) کتنے ہی منہ اس دن ذلیل ہوں گے ،
کچھ چہرے2 اس روز خوف زدہ ہوں گے ،
اس دن کتنے ہی چہرے ذلیل و خوار ہوں گے
سورة الْغَاشِیَة حاشیہ نمبر :2 چہروں کا لفظ یہاں اشخاص کے معنی میں استعمال ہوا ہے ۔ چونکہ انسان کے جسم کی نمایاں ترین چیز اس کا چہرہ ہے جس سے اس کی شخصیت پہچانی جاتی ہے ، اور انسان پر اچھی یا بری کیفیات بھی گزرتی ہیں ان کا اظہار اس کے چہرے سے ہی ہوتا ہے ، اس لیے کچھ لوگ کہنے کے بجائے کچھ چہرے کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں ۔