Surah

Information

Surah ID #88
Total Verses 26 Ayaat
Rukus 1
Sajdah 0
Actual Order #68
Classification Makkan
Revelation Location & Period Late Makkah phase (620 - 622 AD)
Surah 88: Al-Ghashiya Ayat #22
لَـسۡتَ عَلَيۡهِمۡ بِمُصَۜيۡطِرٍۙ‏ ﴿22﴾
You are not over them a controller.
آپ کچھ ان پر داروغہ نہیں ہیں ۔

More translations & tafseer

لست عليهم بمصيطر
You are not over them a controller.
Ap kuch in per darogha nahi hein
آپ کو ان پر زبردستی کرنے کے لیے مسلط نہیں کیا گیا ۔ ( ٣ )
( ۲۲ ) تم کچھ ان پر کڑ وڑا ( ضامن ) نہیں ( ف۱۳ )
کچھ ان پر جبر کرنے والے نہیں ہو8 ۔
آپ ان پر جابر و قاہر ( کے طور پر ) مسلط نہیں ہیں
سورة الْغَاشِیَة حاشیہ نمبر :8 یعنی اگر معقول دلیل سے کوئی شخص بات نہیں مانتا تو نہ مانے ، تمہارے سپرد یہ کام تو نہیں کیا گیا ہے کہ نہ ماننے والوں سے زبردستی منواؤ ۔ تمہارا کام صرف یہ ہے کہ لوگوں کو صحیح اور غلط کا فرق بتا دو اور غلط راہ پر چلنے کے انجام سے خبردار کر دو ۔ سو یہ فرض تم انجام دیتے رہو ۔