Surah

Information

Surah # 89 | Verses: 30 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 10 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
الَّتِىۡ لَمۡ يُخۡلَقۡ مِثۡلُهَا فِى الۡبِلَادِۙ‏ ﴿8﴾
جس کی مانند ( کوئی قوم ) ملکوں میں پیدا نہیں کی گئی ۔
التي لم يخلق مثلها في البلاد
The likes of whom had never been created in the land?
Jis ki manind ( koi qum ) mulko mein paida nahi ki gai
جس کے برابر دنیا کے ملکوں میں کوئی اور قوم پیدا نہیں کی گئی ؟
( ۸ ) کہ اس جیسا شہروں میں پیدا نہ ہوا ( ف۹ )
جن کے مانند کوئی قوم دنیا کے ملکوں میں پیدا نہیں کی گئی تھی4؟
جن کا مثل ( دنیا کے ) ملکوں میں ( کوئی بھی ) پیدا نہیں کیا گیا
سورة الْفَجْر حاشیہ نمبر :4 یعنی وہ اپنے زمانے کی ایک بے نظیر قوم تھے ، اپنی قوت اور شان و شوکت کے اعتبار سے کوئی قوم اس وقت دنیامیں ان کی ٹکر کی نہ تھی ۔ قرآن میں دوسرے مقامات پر ان کے متعلق فرمایا گیا ہے وَزَادَكُمْ فِي الْخَلْقِ بَسْطَةً ، تم کو جسمانی ساخت میں خوب تنو مند کیا ( الاعراف ، آیت 69 ) ۔ فَأَمَّا عَادٌ فَاسْتَكْبَرُوا فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَقَالُوا مَنْ أَشَدُّ مِنَّا قُوَّةً ، رہے عاد تو انہوں نے زمین میں کسی حق کے بغیر اپنی بڑائی کا گھمنڈ کیا اور کہنے لگے کون ہے ہم سے زیادہ زورآور؟ ( حم السجدہ ، آیت 15 ) ۔ وَإِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِينَ ، اور تم نے جب کسی پر ہاتھ ڈالا جبار بن کر ڈالا ( الشعراء ، آیت 130 ) ۔