Surah

Information

Surah # 89 | Verses: 30 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 10 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
وَثَمُوۡدَ الَّذِيۡنَ جَابُوا الصَّخۡرَ بِالۡوَادِۙ‏ ﴿9﴾
اور ثمودیوں کے ساتھ جنہوں نے وادی میں بڑے بڑے پتھر تراشے تھے ۔
و ثمود الذين جابوا الصخر بالواد
And [with] Thamud, who carved out the rocks in the valley?
Aur qum-e-samood kay sath jinho nay wadi mein bary bary pather trashy thy
اور ثمود کی اس قوم کے ساتھ کیا کیا جس نے و ادی میں پتھر کی چٹانوں کو تراش رکھا تھا؟ ( ٥ )
( ۹ ) اور ثمود جنہوں نے وادی میں ( ف۱۰ ) پتھر کی چٹانیں کاٹیں ( ف۱۱ )
اور ثمود کے ساتھ جنہوں نے وادی میں چٹانیں تراشی تھیں5؟
اور ثمود ( کے ساتھ کیا سلوک ہوا ) جنہوں نے وادئ ( قری ) میں چٹانوں کو کاٹ ( کر پتھروں سے سینکڑوں شہروں کو تعمیر کر ) ڈالا تھا
سورة الْفَجْر حاشیہ نمبر :5 وادی سے مراد وادی القریٰ ہے جہاں اس قوم نے پہاڑوں کو تراش تراش کر ان کے اندر عمارتیں بنائی تھیں غالباً تاریخ میں وہ پہلی قوم ہے جس نے چٹانوں کے اندر اس کی عمارتیں بنانے کا سلسلہ شروع کیا تھا ( تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد دوم ، الاعراف ، حواشی 57 ۔ 59 ۔ الحجر ، حاشیہ 45 ۔ جلد سوم ، الشعراء حواشی 95 ۔ 99مع تصاویر ) ۔