Surah

Information

Surah # 89 | Verses: 30 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 10 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
وَفِرۡعَوۡنَ ذِى الۡاَوۡتَادِۙ‏ ﴿10﴾
اور فرعون کے ساتھ جو میخوں والا تھا ۔
و فرعون ذي الاوتاد
And [with] Pharaoh, owner of the stakes? -
Aur firoon kay sath jo meekhon wala tha
اور میخوں والے فرعون کے ساتھ کیا کیا؟ ( ٦ )
( ۱۰ ) اور فرعون کہ چومیخا کرتا ( سخت سزائیں دیتا ) ( ف۱۲ )
اور میخوں والے فرعون6 کے ساتھ؟
اور فرعون ( کا کیا حشر ہوا ) جو بڑے لشکروں والا ( یا لوگوں کو میخوں سے سزا دینے والا ) تھا
سورة الْفَجْر حاشیہ نمبر :6 فرعون کے لیے ذوالاوتاد ( میخوں والا ) کے الفاظ اس سے پہلے سورہ ص آیت 12 میں بھی استعمال ہوئے ہیں ۔ اس کے کئی مطلب ہو سکتے ہیں ۔ ممکن ہے کہ اس کی فوجوں کو میخوں سے تشبیہ دی گئی ہو اور میخوں والا کا مطلب فوجوں والا ہو ، کیونکہ انہی کی بدولت اس کی سلطنت اس طرح ہوئی تھی جیسے خیمہ میخوں کے ذریعہ سے مضبوطی کے ساتھ قائم ہوتا ہے ۔ یہ بھی ممکن ہے کہ اس سے مراد فوجوں کی کثرت ہو اور مطلب یہ ہو کہ اس کے لشکر جہاں بھی جا کر ٹھیرتے تھے وہاں ہر طرف ان کے خیموں کی میخیں ہی ٹھکی نظر آتی تھیں ۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس سے مراد وہ میخیں ہوں جن سے ٹھوک کر وہ لوگوں کو عذاب دیتا تھا ۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ اہرام مصر کو میخوں سے تشبیہ دی گئی ہو کیونکہ وہ فراعنہ کی عظمت و شوکت کے وہ آثار ہیں جو صدیوں سے زمین پر جمے کھڑے ہیں ۔