Surah

Information

Surah # 92 | Verses: 21 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 9 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
اِنَّ سَعۡيَكُمۡ لَشَتّٰىؕ‏ ﴿4﴾
یقیناً تمہاری کوشش مختلف قسم کی ہے ۔
ان سعيكم لشتى
Indeed, your efforts are diverse.
Yaqeenan tumhari koshish mukhtalif qisim ki hai
کہ حقیقت میں تم لوگوں کی کوششیں الگ الگ قسم کی ہیں ۔ ( ١ )
( ٤ ) بیشک تمہاری کوشش مختلف ہے ( ف٦ )
درحقیقت تم لوگوں کی کوششیں مختلف قسم کی ہیں1 ۔
بیشک تمہاری کوشش مختلف ( اور جداگانہ ) ہے
سورة الَّیْل حاشیہ نمبر :1 یہ وہ بات ہے جس پر رات اور دن اور نر و مادہ کی پیدائش کی قسم کھائی گئی ہے ۔ مطلب یہ ہے کہ جس طرح رات اور دن اور نر اور مادہ ایک دوسرے سے مختلف ہیں ، اور ان میں سے ہر دو کے آثار و نتائج باہم متضاد ہیں ، اسی طرح تم لوگ جن راہوں اور مقاصد میں ا پنی کوششیں صرف کر رہے ہو وہ بھی اپنی نوعیت کے لحاظ سے مختلف اور اپنے نتائج کے اعتبار سے متضاد ہیں ۔ اس کے بعد کی آیات میں بتایا گیا کہ یہ تمام مختلف کوششیں دو بڑی اقسام میں تقسیم ہوتی ہیں ۔