Surah

Information

Surah # 92 | Verses: 21 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 9 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
الَّذِىۡ يُؤۡتِىۡ مَالَهٗ يَتَزَكّٰى‌ۚ‏ ﴿18﴾
جو پاکی حاصل کرنے کے لئے اپنا مال دیتا ہے ۔
الذي يؤتي ماله يتزكى
[He] who gives [from] his wealth to purify himself
Jo paaki hasil kernay kay liey apna maal deta hai
جو اپنا مال پاکیزگی حاصل کرنے کے لیے ( اللہ کے راستے میں ) دیتا ہے ۔ ( ٦ )
( ۱۸ ) جو اپنا مال دیتا ہے کہ ستھرا ہو ( ف۲۰ )
جو پاکیزہ ہونے کی خاطر اپنا مال دیتا ہے9 ۔
جو اپنا مال ( اﷲ کی راہ میں ) دیتا ہے کہ ( اپنے جان و مال کی ) پاکیزگی حاصل کرے
سورة الَّیْل حاشیہ نمبر :9 اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ نہایت شقی کے سوا کوئی آگ میں نہ جائے گا اور نہایت متقی کے سوا کوئی اس سے نہ بچے گا ۔ بلکہ یہاں مقصود انتہائی متضاد کرداروں کو ایک دوسرے کے مقابلے میں پیش کر کے ان کا انتہائی متضاد انجام بیان کرنا ہے ۔ ایک وہ شخص ہے جو اللہ اور اس کے رسول کی تعلیمات کو جھٹلا دے اور اطاعت کی راہ سے منہ پھیر لے ۔ دوسرا وہ شخص ہے جو نہ صرف ایمان لائے بلکہ انتہائی خلوص کے ساتھ کسی ریاکاری اور نام نمود کی طلب کےبغیر صرف اس لیے اپنا مال راہ خدا میں صرف کرے کہ وہ اللہ کے ہاں پاکیزہ انسان قرار پانے کا خواہاں ہے ۔ یہ دونوں کردار اس وقت مکہ کے معاشرے میں سب کے سامنے موجود تھے ۔ اس لیے کسی کا نام لیے بغیر لوگوں کو بتایا گیا ہے کہ جہنم کی آگ میں دوسرے کردار والا نہیں بلکہ پہلے کردار والا ہی جھلسے گا ، اور اس آگ سے پہلے کردار والا نہیں بلکہ دوسرے کردار والا ہی دور رکھا جائے گا ۔