Surah

Information

Surah ID #93
Total Verses 11 Ayaat
Rukus 1
Sajdah 0
Actual Order #11
Classification Makkan
Revelation Location & Period Early Makkah phase (610-618 AD)
Surah 93: Ad-Dhuha Ayat #6
اَلَمۡ يَجِدۡكَ يَتِيۡمًا فَاٰوٰى‏ ﴿6﴾
Did He not find you an orphan and give [you] refuge?
کیا اس نے تجھےیتیم پا کر جگہ نہیں دی؟

More translations & tafseer

الم يجدك يتيما فاوى
Did He not find you an orphan and give [you] refuge?
Kiya us nay tujhy yateem paker jagah nahi di?
کیا اس نے تمہیں یتیم نہیں پایا تھا ، پھر ( تمہیں ) ٹھکانا دیا؟ ( ٣ )
( ٦ ) کیا اس نے تمہیں یتیم نہ پایا پھر جگہ دی ( ف۷ )
کیا اس نے تم کو یتیم نہیں پایا اور پھر ٹھکانا فراہم کیا6؟
۔ ( اے حبیب! ) کیا اس نے آپ کو یتیم نہیں پایا پھر اس نے ( آپ کو معزّز و مکرّم ) ٹھکانا دیا ۔ یا- کیا اس نے آپ کو ( مہربان ) نہیں پایا پھر اس نے ( آپ کے ذریعے ) یتیموں کو ٹھکانا دیا ) ٭
سورة الضُّحٰی حاشیہ نمبر :6 یعنی تمہیں چھوڑ دینے اور تم سے ناراض ہو جانے کا کیا سوال ، ہم تو اس وقت سےتم پر مہربان ہں جب تم یتیم پیدا ہوئے تھے حضور ابھی بطن مادر ہی میں چھ مہینے کے تھے جب آپ کے والد ماجد کا انتقال ہو گیا اس لیے آپ دنیا میں یتیم ہی کی حیثیت سے تشریف لائے ۔ مگر اللہ تعالی نے ایک دن بھی آپ کو بے سہارا نہ چھوڑا ۔ چھ سال کی عمر تک والدہ ماجدہ آپ کی پرورش کرتی رہیں ۔ ان کی شفقت سے محروم ہوئےتو 8 سال کی عمر تک آپ کے جد امجد نے آپ کو اس طرح پالا کہ ان کو نہ صرف آپ سے غیر معمولی محبت تھی بلکہ ان کو آپ پر فخر تھا اور وہ لوگوں سے کہا کرتے تھے کہ میرا یہ بیٹا ایک دن دنیا میں بڑا نام پیدا کرے گا ۔ ان کا بھی انتقال ہو گیا تو آپ کے حقیقی چچا ابو طالب نے آپ کی کفالت اپنے ذمے لی اور آپ کے ساتھ ایسی محبت کا برتاؤ کیا کہ کوئی باپ بھی اس سے زیادہ نہیں کر سکتا ، حتی کہ نبوت کے بعد جب ساری قوم آپ کی دشمن ہو گئی تھی اس وقت دس سال تک وہی آپ کی حمایت میں سینہ سپر رہے ۔