Surah

Information

Surah # 93 | Verses: 11 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 11 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
وَوَجَدَكَ عَآٮِٕلًا فَاَغۡنٰىؕ‏ ﴿8﴾
اور تجھے نادار پا کر تونگر نہیں بنا دیا؟
و وجدك عاىلا فاغنى
And He found you poor and made [you] self-sufficient.
Aur tujhy na-daar paaker to-nagar nahi banadiya?
اور تمہیں نادار پایا تو غنی کردیا ۔ ( ٥ )
( ۸ ) اور تمہیں حاجت مند پایا پھر غنی کردیا ( ف۹ )
اور تمہیں نادار پایا اور پھر مالدار کر دیا8 ۔
اور اس نے آپ کو ( وصالِ حق کا ) حاجت مند پایا تو اس نے ( اپنی لذتِ دید سے نواز کر ہمیشہ کے لئے ہر طلب سے ) بے نیاز کر دیا ۔
سورة الضُّحٰی حاشیہ نمبر :8 نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے آپ کے والد ماجد نے میراث میں صرف ایک اونٹنی اور ایک لونڈی چھوڑی تھی ۔ اس طرح آپ کی زندگی کی ابتداء افلاس کی حالت میں ہوئی تھی ۔ پھر ایک وقت آیا کہ قریش کی سب سے زیادہ مالدار خاتون ، حضرت خدیجہ نے پہلے تجارت میں آپ کو اپنے ساتھ شریک کیا ، اس کے بعد انہوں نے آپ سے شادی کر لی اور ان کے تمام تجارتی کاروبار کو آپ نے سنبھال لیا ۔ اس طرح آپ نہ صرف یہ کہ مال دار ہو گئے ، بلکہ آپ کی مالداری اس نوعیت کی نہ تھی کہ محض بیوی کے مال پر آپ کا انحصار ہو ۔ ان کی تجارت کو فروغ دینے میں آپ کی اپنی محنت و قابلیت کا بڑا حصہ تھا ۔