Surah

Information

Surah # 93 | Verses: 11 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 11 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
فَاَمَّا الۡيَتِيۡمَ فَلَا تَقۡهَرۡؕ‏ ﴿9﴾
پس یتیم پر تو بھی سختی نہ کیا کر ۔
فاما اليتيم فلا تقهر
So as for the orphan, do not oppress [him].
Pus yateem per to bhi sakhti na kiya ker
اب جو یتیم ہے تم اس پر سختی مت کرنا ۔
( ۹ ) تو یتیم پر دباؤ نہ ڈالو ( ف۱۰ )
لہذا یتیم پر سختی نہ کرو9 ،
سو آپ بھی کسی یتیم پر سختی نہ فرمائیں
سورة الضُّحٰی حاشیہ نمبر :9 یعنی تم چونکہ خود یتیم رہ چکے ہو ، اور اللہ نے تم پر یہ فضل فرمایا کہ یتیمی کی حالت میں بہترین طریقے سے تمہاری دستگیری کی ، اس لیے اس کا شکرانہ یہ ہے کہ تمہارے ہاتھ سے کبھی کسی یتیم پر ظلم اور زیادتی نہ ہونے پائے ۔