Surah

Information

Surah # 94 | Verses: 8 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 12 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
اِنَّ مَعَ الۡعُسۡرِ يُسۡرًا ؕ‏ ﴿6﴾
بیشک مشکل کے ساتھ آسانی ہے ۔
ان مع العسر يسرا
Indeed, with hardship [will be] ease.
By-shak mushkil kay sath asani hai
یقینا مشکلات کے ساتھ آسانی بھی ہوتی ہے ۔ ( ٣ )
( ٦ ) بیشک دشواری کے ساتھ آسانی ہے ( ف۵ )
بے شک تنگی کے ساتھ فراخی بھی ہے4 ۔
یقیناً ( اس ) دشواری کے ساتھ آسانی ( بھی ) ہے
سورة الْاِنْشِرَاح حاشیہ نمبر :4 اس بات کو دو مرتبہ دہرایا گیا ہے تاکہ حضور کو پوری طرح تسلی دے دی جائے کہ جن سخت حالات سے آپ اس وقت گزر رہے ہیں یہ زیادہ دیر رہنے والے نہیں ہیں بلکہ ان کے بعد قریب ہی میں اچھے حالات آنے والے ہیں ۔ بظاہر یہ بات متناقض معلوم ہوتا ہے کہ تنگی کے ساتھ فراخی ہو ، کیونکہ یہ دونوں چیزیں بیک وقت جمع نہیں ہوتیں ۔ لیکن تنگی کے بعد فراخی کہنے کے بجائے تنگی کے ساتھ فراخی کے الفاظ اس معنی میں استعمال کیے گئے ہیں کہ فراخی کا دور اس قدر قریب ہے کہ گویا وہ اس کے ساتھ ہی چلا آ رہا ہے ۔