Surah

Information

Surah # 96 | Verses: 19 | Ruku: 1 | Sajdah: 1 | Chronological # 1 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
فَلۡيَدۡعُ نَادِيَهٗ ۙ‏ ﴿17﴾
یہ اپنی مجلس والوں کو بلا لے ۔
فليدع ناديه
Then let him call his associates;
yeh apni majlis walon ko bulalay
اب وہ بلالے اپنی مجلس والوں کو ۔
( ۱۷ ) اب پکارے اپنی مجلس کو ( ف۱٦ )
وہ بلالے اپنے حامیوں کی ٹولی کو ، 14
پس وہ اپنے ہم نشینوں کو ( مدد کے لئے ) بلا لے
سورة العلق حاشیہ نمبر : 14 جیسا کہ ہم نے دیباچہ میں بیان کیا ہے ابو جہل کے دھمکی دینے پر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو جھڑک دیا تھا تو اس نے کہا تھا کہ اے محمد ، تم کس بل پر مجھے ڈراتے ہو ، خدا کی قسم اس وادی میں میرے حمایتی سب سے زیادہ ہیں ۔ اس پر فرمایا جارہا ہے کہ یہ بلا لے اپنے حمایتیوں کو ۔