Surah

Information

Surah # 100 | Verses: 11 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 14 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
وَاِنَّهٗ لِحُبِّ الۡخَيۡرِ لَشَدِيۡدٌ ؕ‏ ﴿8﴾
یہ مال کی محبت میں بھی بڑا سخت ہے ۔
و انه لحب الخير لشديد
And indeed he is, in love of wealth, intense.
Yeh maal ki muhabbat mein bhi bara sakht hai
اور حقیقت یہ ہے کہ وہ مال کی محبت میں بہت پکا ہے ۔ ( ٣ )
( ۸ ) اور بیشک وہ مال کی چاہت میں ضرور کرّا ( تیز ) ہے ( ف۷ )
اور وہ مال و دولت کی محبت میں بری طرح مبتلا ہے ۔ 6
اور بیشک وہ مال کی محبت میں بہت سخت ہے
سورة العدیات حاشیہ نمبر : 6 اصل الفاظ ہیں وَاِنَّهٗ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيْدٌ اس فقرے کا لفظی ترجمہ یہ ہوگا کہ وہ خیر کی محبت میں بہت سخت ہے ۔ لیکن عربی زبان میں خیر کا لفظ نیکی اور بھلائی کے لیے مخصوص نہیں ہے بلکہ مال و دولت کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے ۔ چنانچہ سورہ بقرہ آیت 180 میں خیر بمعنی مال و دولت ہی استعمال ہوا ہے ۔ یہ بات کلام کے موقع و محل سے معلوم ہوتی ہے کہ کہاں خیر کا لفظ نیکی کے معنی میں ہے اور کہاں مال و دولت کے معنی میں ۔ اس آیت کے سیاق و سباق سے خود ہی یہ ظاہر ہورہا ہے کہ اس میں خیر مال و دولت کے معنی میں ہے نہ کہ بھلائی اور نیکی کے معنی میں ، کیونکہ جو انسان اپنے رب کا ناشکرا ہے اور اپنے طرز عمل سے خود اپنی ناشکری پر شہادت دے رہا ہے ، اس کے بارے میں یہ نہیں کہا جاسکتا کہ وہ نیکی اور بھلائی کی محبت میں بہت سخت ہے ۔