Surah

Information

Surah # 100 | Verses: 11 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 14 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
اَفَلَا يَعۡلَمُ اِذَا بُعۡثِرَ مَا فِى الۡقُبُوۡرِۙ‏ ﴿9﴾
کیا اسے وہ وقت معلوم نہیں جب قبروں میں جو ( کچھ ) ہے نکال لیا جائے گا ۔
افلا يعلم اذا بعثر ما في القبور
But does he not know that when the contents of the graves are scattered
Kiya issay who waqat maloom nahi jabb qabron mein jo kuch hy nikal liya jaey ga.
بھلا کیا وہ وقت اسے معلوم نہیں ہے جب قبروں میں جو کچھ ہے اسے باہر بکھیر دیا جائے گا ۔
( ۹ ) تو کیا نہیں جانتا جب اٹھائے جائیں گے ( ف۸ ) جو قبروں میں ہیں ،
تو کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا جب قبروں میں جو کچھ﴿ مدفون﴾ ہے اسے نکال لیا جائے گا ، 7
تو کیا اسے معلوم نہیں جب وہ ( مُردے ) اٹھائے جائیں گے جو قبروں میں ہیں
سورة العدیات حاشیہ نمبر : 7 یعنی مرے ہوئے انسان جہاں جس حالت میں بھی پڑے ہوں گے وہاں سے ان کو نکال کر زندہ انسانوں کی شکل میں اٹھایا جائے گا ۔