Surah

Information

Surah # 104 | Verses: 9 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 32 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
اۨلَّذِىۡ جَمَعَ مَالًا وَّعَدَّدَهٗ ۙ‏ ﴿2﴾
جو مال کو جمع کرتا جائے اور گنتا جائے ۔
الذي جمع مالا و عدده
Who collects wealth and [continuously] counts it.
Jo maal ko jama kerta jaey or ginta jaey.
جس نے مال اکٹھا کیا ہو اور اسے گنتا رہتا ہو ۔
( ۲ ) جس نے مال جوڑا اور گن گن کر رکھا ،
جس نے مال جمع کیا اور اسے گن گن کر رکھا ۔ 2
۔ ( خرابی و تباہی ہے اس شخص کے لئے ) جس نے مال جمع کیا اور اسے گن گن کر رکھتا ہے
سورة الھمزۃ حاشیہ نمبر : 2 پہلے فقرے کے بعد یہ دوسرا فقرہ خود بخود یہ معنی دیتا ہے کہ لوگوں کی یہ تحقیر و تذلیل وہ اپنی مال داری کے غرور میں کرتا ہے ۔ مال جمع کرنے کے لیے جَمَعَ مَالًا کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں جن سے مال کی کثرت کا مفہوم نکلتا ہے ۔ پھر گن گن کر رکھنے کے الفاظ سے اس شخص کے بخل اور زر پرستی کی تصویر نگاہوں کے سامنے آجاتی ہے ۔