Surah

Information

Surah # 104 | Verses: 9 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 32 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
يَحۡسَبُ اَنَّ مَالَهٗۤ اَخۡلَدَهٗ‌ ۚ‏ ﴿3﴾
وہ سمجھتا ہے کہ اس کا مال اس کے پاس سدا رہے گا ۔
يحسب ان ماله اخلده
He thinks that his wealth will make him immortal.
Woh samjhta hy kay uska maal usky pass sada rahay ga.
وہ سمجھتا ہے کہ اسکا مال اسے ہمیشہ زندہ رکھے گا ۔ ( ٢ )
( ۳ ) کیا یہ سمجھتا ہے کہ اس کا مال اسے دنیا میں ہمیشہ رکھے گا ( ف۳ )
وہ سمجھتا ہے کہ اس کا مال ہمیشہ اس کے پاس رہے گا ۔ 3
وہ یہ گمان کرتا ہے کہ اس کی دولت اسے ہمیشہ زندہ رکھے گی
سورة الھمزۃ حاشیہ نمبر : 3 دوسرے معنی یہ بھی ہوسکتے ہیں کہ وہ سمجھتا ہے اس کا مال اسے حیات جاوداں بخش دے گا ، یعنی دولت جمع کرنے اور اسے گن گن کر رکھنے میں وہ ایسا منہمک ہے کہ اسے اپنی موت یاد نہیں رہی ہے اور اسے کبھی یہ خیال بھی نہیں آتا کہ ایک وقت اس کو یہ سب کچھ چھوڑ کر خالی ہاتھ دنیا سے رخصت ہوجانا پڑے گا ۔